Live Updates

پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں :چوہدری محمد سرور

جمعرات 29 جنوری 2015 18:28

پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں :چوہدری محمد سرور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) چوہدر ی محمد سرور نے کہاہے کہ ان کا پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت میں بھی فل حال شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیاپر ان کے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں آنے کے بعد انہوں نے ان کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وہ سیاست میں آنے کا کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے بلکہ پہلے اپنے دوستوں سے گفت و شنید اور مشورہ کریں گے اور اس کے بعد کوئی بھی لائحہ عمل بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کاوزیراعظم نواز شریف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا لیکن وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ان کی ملاقات نہایت ہی بہترین اور خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :