مجھ پر سہیل احمد کا قتل ثابت ہوجائے تو سرعام پھانسی دی جائے،شیخ سعید چاولہ،

میں ایک سیاسی کارکن ہوں ،شہر میں تقریبا 48سال سے پیپلز پارٹی میں رہتے ہوئے سیاسی جدوجہد کررہا ہوں،رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 29 جنوری 2015 18:25

کرا چی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر شیخ سعید چاؤلہ نے ایم کیو ایم کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر سہیل احمد کا قتل ثابت ہوجائے تو سرعام پھانسی دی جائے ۔میں زندگی میں کبھی سہیل احمد سے نہیں ملا اور نہ میں جانتا ہوں کہ سہیل احمد کون تھے ۔وہ جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سہیل احمد کے افسوسناک واقعہ میں مجھے ملوث کر کے ایم کیو ایم دانستہ یا غیر دانستہ سہیل احمد کے اصل قاتلوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے سہیل احمد کے قتل کا الزام جو مجھ پر لگایا گیا ہے کہ وہ سراسر بے بنیاد ہے ۔سہیل احمد کے قتل سے متعلق میرے حوالے سے تحقیقات کرائی جائیں اگر مجھ لگاہوا الزام ثابت ہوجائے تو مجھے سرعام پھانسی دی جائے ۔شیخ سعید چاولہ نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور شہر میں تقریبا 48سال سے پاکستان پیپلز پارٹی میں رہتے ہوئے سیاسی جدوجہد کررہا ہوں اور کسی کو نقصان پہچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :