تھرپارکر،خوراک کی کمی کا شکار2بچے دم توڑ گئے،تعداد 325ہوگئی

جمعرات 29 جنوری 2015 18:25

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ضلع تھرپارکر میں خوراک کی کمی کا شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے، مرنے والے افراد کی تعداد325 ہوگئی۔تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں خوارک اور پانی کی قلت برقرار اور بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال مٹھی میں چھبیس روز کا ہٹو اورچودہ روز کا بچہ دم توڑ گیا۔تھرپارکرکے قحط زدہ علاقوں میں بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے،سول اسپتال مٹھی میں 38، اسلام کوٹ 15، ڈیپلو 7، ننگر پارکر9 اور چھاچھرو میں18 بچے زیر علاج ہیں۔سول اسپتال میں زیرعلاج دو بچوں کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔