سہیل احمد کے ماروائے عدالت قتل کے خلاف جھڈو میں مکمل شٹربند اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 17:39

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم یونٹ انچارج سہیل احمد کے ماروائے عدالت قتل کے خلاف جھڈو میں ایم کیو ایم کارکنان نے سیکٹر انچارج اصغر قائم خانی ، ریاض مظہر ، حافظ راشد و دیگر کی قیادت میں مکمل شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ، ایم کیو ایم کارکنان جھڈو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ، اصغر قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پرامن جماعت ہے جو کہ پاکستان اور پاکستان کی عوم کی تعمیر وترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ، سازشی عناصر ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ایم کیو ایم ہر سازش کا مقابلہ کرتی رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :