تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزرات پٹرولیم کو ارسال

جمعرات 29 جنوری 2015 17:24

تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزرات پٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء)اوگرانے وزرات پٹرولیم کو تیل کی قیمتوں میں 14روپے 85پیسے کمی کر نے کی سفارش کر دی ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے 75پیسے ،لائٹ ڈیزل 11روپے 84پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 8روپے 80پیسے اور مٹی کا تیل 12روپے 92پیسے کمی کرنے کے لیے سمری وزرات پٹرولیم کو بھجوادی ہے ۔

(جاری ہے)

وزرات پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فرور ی سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اگر پٹرول کی قیمت کمی کے بعد 70روپے سے نیچے آجاتی ہے تو پٹرول سی این جی سے بھی سستا ہوجائے گا جس کے بعد صارفین کا رجحان سی این جی ہٹ جائے گا جس کے باعث پٹرول کی کھپت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔