سرکاری اسکولوں کے بچوں میں نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی ٹیلنٹ موجود ہے ،نشاط ضیاء قادری

جمعرات 29 جنوری 2015 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ درسگاہوں کے بچوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے ٹیلنٹ موجود ہے جس کے ذریعے وہ اپنے ہنر کا لوہا ہر میدان میں منوا سکتے ہیں ضروت اس امر کی ہے کہ سرکاری سطح پر چلنے والے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے بچوں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ان کی سرپرستی ،رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے انہیں درسگاہوں میں سہولت فراہمی کی جائے مگر افسوس ہمارے حکمراں اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی بلدعظمیٰ کراچی کے زیر انتظام پرائمری اسکولوں کے بچوں کے بینڈ کی بہترین کار کردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی جانب سے کیشن انعام اور تعریفی اسناد پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بینڈ گروپ کو شاباشی دیتے ہوئے حق پرست قیادت کی جانب سے مکمل سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت ملک سے جہالت کے خاتمے کے ساتھ بچوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایجوکیشن افسران اور اساتذہ سے کہاکہ وہ درسگاہوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ بچوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :