Live Updates

اگراب انصاف لینے سڑکوں پر نکلے تو حکومت بر داشت نہیں کر سکے گی :عمران خان

جمعرات 29 جنوری 2015 17:15

اگراب انصاف لینے سڑکوں پر نکلے تو حکومت بر داشت نہیں کر سکے گی :عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے جلد کروانے کے لیے کل الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے اوراگر اب سڑکوں پر نکلے تو حکومت برداشت نہیں کر پائے گی،پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ یہاں غلامی کا نظام رائج ہے اور یہاں انسانوں کے حقوق ہے نہ ہی جانوروں کے ۔

عمران خا ن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری محمد سرور نے استعفیٰ کے بعد جو پریس کانفرنس میں باتیں کی وہ بالکل سچ ہیں اور میں بھی دھرنے میں یہی باتیں کر رہا تھاکہ یہاں قبضہ گروپ ہیں جو کہ غریب عوام کی جائیداد پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں اور وہ حکومت سے بھی زیادہ طاقت ور ہیں ۔ عمران خا ن نے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے جو اثاثے ظاہر کیے ہیں اسے دیکھ کر کوئی بھی اندازہ لگا سکتاہے کہ یہ جھوٹے اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں کیونکہ دونوں بھائیوںکے رہن سہن سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ان کے پاس کتنا پیساہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے نے کہاکہ پنجاب پولیس شریف خاندان سے حکم لے کر کوئی بھی قانون توڑ سکتی ہے ،پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ فیصل آباد میں حق نواز کو شہید کیاگیا ، لاہور میں سانحہ ماڈل میں لوگوں کو شہید کیا گیا لیکن ان کوا نصاف دینے والا کوئی بھی نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ 2013میں الیکشن میں دھاندلی ہو ئی اور پیپلز پارٹی نے بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی لیکن ساتھ یہ بھی کہاکہ نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے کیوں کہ انہوں نے باریاں لی ہوئی ہیں اور یہ ایک دوسر ے کی کرپشن چھپاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کل الیکشن ٹریبونل کے فیصلے جلد کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس جا رہے ہیں اور اگر اب و ہ سڑکوں پر نکلے تو حکومت برداشت نہیں کر سکے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :