امیر نوازی ملک کی بد قسمتی ہے ،ثابت ہو گیا تمام فائدے اشرافیہ کیلئے ہیں‘ عمران خان

جمعرات 29 جنوری 2015 17:10

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امیر نوازی ملک کی بد قسمتی ہے ، چوہدری سرور کی پریس کانفرنس سے ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں تمام فائدے اشرافیہ کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے استعفے کے بعدسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں اور ثابت ہو گیاہے کہ تمام فائدے اشرافیہ کیلئے ہیں ۔