کراچی کے علاقے لیاری کی غریب شاہ مارکیٹ کی 15 دکانیں لوٹ لی گئیں

جمعرات 29 جنوری 2015 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے لیاری کی غریب شاہ مارکیٹ کی 15 دکانیں لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری غریب شاہ کی مارکیٹ میں ملزمان کا گروہ بڑی گاڑیوں میں واردات کرکے گیا، جس کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور کیش لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ دکانداروں کے مطابق ایک دن قبل بھی ایسی ہی واردات میں 10 دکانوں کا صفایا کیا گیا تھا۔ وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں دکاندار سڑکوں پر نکل آئے اور غریب شاہ روڈ پر رینجرز ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کرلیا۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی موجودگی کے باوجود دلیرانہ وارداتیں ہورہی ہیں اگر ایسی وارداتوں کی روک تھام نہ کی گئی تو تھانے کا گھیراو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :