جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خوشحال ایکسپریس خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 16:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خوشحال ایکسپریس خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی جبکہ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز جیکب آباد مین دل مراد ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے دھماکہ اس وقت ہوا جب خوشحال ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی دھماکہ خوشحال ایکسپریس کے گزرنے کے چند لمحوں بعد ہوا جس سے خوشحال ایکسپریس خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی جبکہ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :