کوشش ہے کہ کم سے کم لو ڈ شیڈنگ کی جائے۔۔ عابد علی شیر

جمعرات 29 جنوری 2015 16:46

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور حکومت سندھ نادہندگان میں شامل ہیں اور کو شش کی جا رہی ہے کہ لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا ٹرمینل کراچی میں تعمیر کیا جائے گا گیس کی درآمد سے بجلی کی پیداوار میں اضا فہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی آمد سے قبل ہی1800 میگا واٹ سسٹم میں شامل کر دیے جائیں گے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جلد ہی انڈ سٹریل سیکٹر کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی اور شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس کی قلت کو 80 فی صد پورا کر لیا جائے گا۔