اراکین پارلیمنٹ کے فیول الاوٴنس بڑھانے کی تجویز مسترد

جمعرات 29 جنوری 2015 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے پارلیمنٹ اراکین کے لیے فیول الاوٴنس دس روپے فی کلو میٹر سے بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چئیر مین میاں منان کی صدارت میں ہوا اجالس کو بتایا گیا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتو ں میں چھ روپے کمی کافیصلہ کیا ہے جس کے بعد یکم فروری سے پٹرول اٹھتر روپے سے بہتر روپے ہو جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ تیس جون 2015 ء سے اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے سفری واوٴچرز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

یکم جولائی سے اراکین کے اکاوٴنٹس میں ماہانی ایک لاکھ روپے کا انتقال کر دیا جائے گا جس کے بعد اراکین اسمبلی اپنی مرضی سے جہاز اور ٹرین کا سفر کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :