پانچ اسلحہ بردار ڈاکووٴں نے حبیب بنک کی کسووال برانچ لوٹ لی

جمعرات 29 جنوری 2015 16:14

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پانچ اسلحہ بردار ڈاکووٴں نے حبیب بنک کی کسووال برانچ لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق کار میں سوار اسلحہ بردار ملزمان اچانک غلہ منڈی میں واقع حبیب بنک کی کسووال برانچ میں گھس گئے اور گن مین اور عملے کو یرغمال بنا کران پر اسلحہ تان لیا اور اسٹرانگ روم میں موجود27لاکھ کی نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈنگ کا انسٹرومنٹ بھی اپنے ہمراہ لے گئے،پولیس نے ڈاکووٴں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :