رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے خیر پور میرس کی اقلیتی برادری کے مستحق افراد کی امداد کے لئے رقوم اور تحائف ارسال کئے

جمعرات 29 جنوری 2015 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میرس کی اقلیتی برادری کے نادار اور مستحق افراد کی امداد کے لئے رقوم اور تحائف ارسال کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسفن یار بھنڈارا نے سندھ کے ضلع خیرپورمیرس کی تحصیل گمبھٹ میں رہائشی اقلیتی برادی کے مستحق افراد کے لئے امدادی رقوم کے چیک اور دیگر تحائف اپنے نمائندہ انیل اجمل بھیل کے ذریعے ارسال کئے۔ اس موع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خدمت میرے آنجہانی والد ایم پی بھنڈارا کا مشن تھا لہٰذا میں اس مشن کو جاری رکھوں گا اور اقلیتی برادری کی ہرممکن امداد کر کے انہیں اھساس مھرومی سے نجات دلاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :