اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح ہے،شیریں مزاری
جمعرات 29 جنوری 2015 16:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح کیا ہے۔
(جاری ہے)
ان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنا موقف کل جماعتی کانفرنس میں واضح کر چکی ہے اوراس پر تبصرہ آرائی بالکل بے سود اور حقائق مسخ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
ان کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا بیان مسلم لیگ نواز کی صفوں میں پھیلی بے چینی کا عکاس ہے کیونکہ حامد خان اگرچہ تحریک انصاف کے رہنما ہے تاہم وہ ایک نامور قانون دان بھی ہیں۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی کسی بھی درخواست کی پیروی ان کا پیشہ وارانہ حق ہے جسے تحریک انصاف کے ساتھ جوڑنا صریحاً بددیانیتی اور بدنیتی کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگی وزراء جھوٹے اور بے معنی بیانات کے ذریعے حقائق مسخ کرنے کی روش ترک کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو عمدہ حکومت فراہم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.