ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے انچارج سہیل احمد کوسوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کے انچارج سہیل احمد کو جمعرات کو سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر رحمانیہ مسجد میں ادا کی گئی ،جس میں مقتول کے اہل خانہ ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں انہیں سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ان کی نماز جنازہ سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول سہیل احمد 15دسمبر کو سادہ لباس اہلکاروں نے اغواء کیا تھا ،جس کے بعد 28جنوری کو ان کی لا ش بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے موچکو سے ملی تھی ۔

متعلقہ عنوان :