نیشنل سکول آف ایجوکیشن میں طالبعلم کی خودسوزی کی کوشش ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 16:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ برکی روڈ پر واقع نیشنل سکول آف ایجوکیشن میں طالبعلم کی خودسوزی کی کوشش ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیشنل سکول آف ایجوکیشن میں میٹرک کے طالبعلم 16سالہ حیدر نے واش روم میں جاکر خود کو گولی مار لی ۔ حیدر کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے سکول میں اسلحہ لیکر آنے والے طالبعلم زیب کو گرفتار کر لیا ہے ۔