چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤس کے سٹاف سے الوداعی ملاقات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

گورنر ہاؤس سے بغیر پروٹوکول کے اپنی رہائشگاہ کیلئے روانہ ہو گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 15:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤس کے سٹاف سے الوداعی ملاقات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد چوہدری محمد سرور نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور بعد ازاں گورنر ہاؤس کے سٹاف سے الوداعی ملاقات کی ۔ چوہدری محمد سرور سٹاف سے فرداً فرداً گلے ملے اوران سے مصافحہ کیا اور اس دوران وہ آبدیدہ بھی ہو گئے ۔ بعد ازاں چوہدری محمد سرور بغیر پروٹوکول گورنر ہاؤس سے اپنے گھر کے لئے روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :