چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات نہ دئیے

جمعرات 29 جنوری 2015 15:59

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے چوہدری محمد سرور نے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا ۔

(جاری ہے)

گورنرہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد چوہدری سرور نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معذرت میں آج آپ کے کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی ان سے سوال پوچھنے کی کوشش کرتے تھے لیکن وہ شکریہ ادا کر کے وہاں سے چلے گئے ۔