وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی مزید سستی کرنے سے روک دیا

جمعرات 29 جنوری 2015 15:56

وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی مزید سستی کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے سے روک دیا۔ عوام کو بیس ارب روپے کا متوقع ریلیف اب ختم ہو گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نیپرا کو بجلی 3 روپے بیس پیسے سستی کرنے سے روک دیا وزارت خزانہ کی جانب سے دباوٴ کے باعث نیپرا نے سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانی کے افسران نے نیپرا پر کافی دباوٴ ڈالا۔ سی پی پی اے نے بجلی تین روپے بیس پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی نیپرا کی منظوری کے بعد تقسیم کار کمپنیوں کے اکاوٴنٹ سے بیس ارب روپے عوام کو منتقل ہوناتھے وزارت خزانہ نیپرا سے ا یک روپے پچاس پیسے فی یونٹ سر چارج عائد کروانا چاہتی تھی صارفین پر سر چارج کا نفاذ نیپرا ایکٹ کے خلاف ہے نیپرا کی جانب سے صارفین پر سر چارج عائد کرنے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :