پیپلز پارٹی کسی قیمت پر مزدوروں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کریگی ‘ میاں منظور وٹو

جمعرات 29 جنوری 2015 15:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ساجد محمود گجر، صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین لاہور اور محمد اقبال گھرکی، جنرل سیکریٹری پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلا ائیز یونین بدستور اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور انکی تبدیلی کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ بے بنیاد اور شر انگیز ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بعض اہلکار اپنے آپ کو صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین ظاہر کررہے ہیں جنکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ ان عہدوں پر صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ہی تقرری کرنے کے مجاز ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ساجد گجر اور اقبال گھرکی نے میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین کے ایمپلائیز کے بارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔میاں منظوراحمد وٹو نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پر مزدوروں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کریگی اور پی آئی اے کی موجودہ حکومت کی نجکاری کی پالیسی کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :