ڈیرہ اسماعیل خان ‘ سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 29 جنوری 2015 15:52

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی،درآبن اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا،آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ‘سرچ آپریشن کے باعث آج سے شروع ہونیوالی انسداد خسرہ مہم ملتوی کر دی گئی ‘سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک دس دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔