ڈھاڈر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سردار یار محمد کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال

جمعرات 29 جنوری 2015 15:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ڈھاڈر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سردار یار محمد کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال اور روڈ بلاک کرکے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کاروباری زندگی مفروج ہوکر رہ گئی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پینے کا پانی بھی ذخیرہ نہیں کرسکتے حکومت اور کیسکو انتظامیہ کو عوام کی مشکلات کا سدے باب کرنا چاہےئے بجلی کی بندش کے خلاف آج عوام سراپا احتجاج ہیں

متعلقہ عنوان :