متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

جمعرات 29 جنوری 2015 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر اور چیئرپرسن قائمہ برائے فنانس نسرین جلیل نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج کو ماورائے عدالت بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا لہذا اس اہم ترین معاملے پر سینیٹ میں بحث کرائی جائے۔

بعد ازاں نسرین جلیل نے ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قانون کو پاؤں تلے روند دیا گیا ہے وہاں پر کوئی بھی ادارہ اپنے کام نہیں کر رہا جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں جس پر ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرینگے۔