ملک کے امن کو خراب کرنے والی قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ

جمعرات 29 جنوری 2015 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے فوجی قیادت پرعزم ہے اور ملک کے آمن کو خراب کرنے والی قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے واضح ہدایات کی ہیں کہ ملک سے ہر صورت انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے اور اس سلسلے میں ملک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں مکمل ہم اہنگی پائی جاتی ہے انہوں نے وزیر خزانہ کی جانب سے ملک میں معیشت کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہاکہ بین الااقوامی سطح موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ مظبوط معیشت کے حامل ممالک اپنے مسائل سے بہتر انداز سے نبردآزما ہوسکتے ہیں وفاقی وزیر خزانہ نے ملک میں آمن و آمان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ قوم کو فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ قیادت ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہاکہ مسائل کے باوجود حکومت مسائل کے حل کے لئے کوششوں میں مصروف ہے وفاقی وزیر خزانہ نے چیف آف نیول سٹا ف ایڈمرل ذکاء اللہ سے پاکستان نیوی میں ٹریننگ اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔