پیپلز پارٹی رجسٹریشن کیس ،وکلاء کی عدم موجودگی پر سماعت فروری کے آخری ہفتے تک ملتوی

جمعرات 29 جنوری 2015 15:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر صفدر عباسی کی اہلیہ ناہید خان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس کی سماعت دوسرے فریقین کی جانب سے وکلاء کی عدم موجودگی پر آئندہ سماعت فروری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ۔ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناہید خان بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس کی سماعت جسٹس نور الحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ذوالفقار ملوکہ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے جبکہ دوسرے فریقین کی جانب سے ابھی تک عدالت عالیہ میں جواب داخل نہیں کرایا جارہا ۔

(جاری ہے)

مختصر سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت فروری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردیواضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ و دیگر رہنماؤں کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے کہ آئندہ پیشی پر فریقین کی جانب سے عدالت عالیہ میں جواب داخل نہ کرایا گیا تو عدالت کیس پر یکطرفہ فیصلہ سنائے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے جہانگیر بدر ، لطیف کھوسہ و دیگر فریقین کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا

متعلقہ عنوان :