اسلام آباد ہائی کورٹ،آصف زرداری بریت کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت پراسیکیوٹر کے عدم پیشی پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

جمعرات 29 جنوری 2015 15:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے بریت کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت نیب کے پراسکیوٹر کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے کیس سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس نور الحق این قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ نیب کی طرف سے ایک جونیئر وکیل پیش ہوئے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کے سینئر کونسل آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہذا کیس کی سماعت ملتوی کرے ۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے مختلف فیصلوں سے بری ہونے پر دائر کی گئی بریت کے فیصلوں کیخلاف اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :