ملزم ذکی الرحمن کی تھانہ ترنول کے ایس اوکیخلاف درخواست کی سماعت

جمعرات 29 جنوری 2015 15:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) اسلام آباد ضلعی عدالت کے سیشن جج نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں جمعرات کے روز ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی جانب سے تھانہ ترنول کے ایس ایچ او کیخلاف 22اے درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے جونیئر اسسٹنٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تھانہ ترنول کے انسپکٹر حبیب پیش ہوئے تھانہ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راجہ رضوان عباسی سینئر کونسل اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کے سلسلے میں مصروف ہیں لہذا عدالت کیس کی سماعت مزید مہلت دے جبکہ تھانہ ترنول انسپکٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ 22Aکی درخواست پر مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلئے عدالت سے دو تین دن کی مزید مہلت چاہیے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت تیس جنوری تک ملتوی کردی ۔ درخواست میں ملزم نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ ممبئی حملہ کیس میں دیگر شریک ملزمان کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے عدالت تھانہ ترنول کے ایس ایچ او کو حکم جاری کرے کہ ممبئی حملے کیس میں جتنے افراد ملوث ہیں ان کا ریکارڈ بھی عدالت میں مہیا کیاجائے ۔ درخواست میں آئی جی پولیس اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد ، ایس ایچ او تھانہ ترنول اور حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ہے

متعلقہ عنوان :