نواب اکبربگٹی کی بیوہ انتقال کرگئیں

جمعرات 29 جنوری 2015 15:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) نواب اکبربگٹی کی بیوہ انتقال کرگئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کافی عرصے سے علیل تھی جنہیں گذشتہ روز سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں داخل کروایا گیا جہاں وہ چند روز زیر علاج رہیں اور گذشتہ شب انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال پر پاکستان کی تمام سیاسی شخصیات نے پسماندگان سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔