ایل این جی درآمد مارچ میں شروع ہوجائیگی، پٹرول سے 30 فیصد سستی ہوگی ، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن

جمعرات 29 جنوری 2015 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے ایل این جی درآمد مارچ میں شروع ہوجائیگی، درآمدی مائع گیس سی این جی سٹیشنوں کوفراہم کی جائیگی جوپیٹرول کے مقابلے میں 30فیصد سستی ہوگی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ شجاع انورکے مطابق درآمدی ایل این جی سے پٹرول کی کھپت کم ہو جائیگی جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ممکن ہوگی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیدار غیاث پراچہ کے مطابق مارچ سے ہفتے میں پانچ روز سی این جی دستیاب ہوگی پنجاب میں 25لاکھ گاڑیاں دوبارہ گیس پرمنتقل ہوجائینگی۔ایل این جی درآمد کرنیوالی کمپنی یوجی ڈی سی کے چیئرمین افتخار احمد نے کہا ہے کہ درآمدی ایل این جی کیلئے پہلے مرحلے میں اینگروکا ٹرمینل استعمال کیا جائیگا۔ ڈیڑھ سال میں ہم اپنا ٹرمینل بنالینگے۔

متعلقہ عنوان :