الطاف حسین نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

جمعرات 29 جنوری 2015 14:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کل حید ر آبادیونیورسٹی سے آخری خطاب کریں گے اور اس کے بعد ان کا ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں قوم سے معافی بھی مانگی ہے الطاف حسین کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل کے خلاف شہر بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے قائد نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے36 کارکنوں کی موت کا ذمہ دار وزیر اعلی سندھ کو ٹھہرایا تھا۔