رابطہ کمیٹی نے ہدایات جاری کر دیں

جمعرات 29 جنوری 2015 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کمیٹی نے شعبہ شماریات کو ہدایت کی ہے کہ شہراور عوام کے دکھ سے خود کو دور رکھنے والے صنعتکار اور تاجر حضرات کی کی تفصیلات ایمانداری سے ترتیب دی جائیں۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کراشی اور لندن ، دونوں نے اپنی مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنا ن کے بے رحم طریقے سے قتل کیے جانے پے خاموشی اختیار کرنے والے تاجران اور صنعتکاروں کی ایک فہرست ایمانداری کے ساتھ تیا ر کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام بڑے بڑے تاجران اور صنعتکار وں جنہوں نے ہمیشہ ہی خود کو عوام کے دکھ اور شہر کے درد سے دور رکھا ہے ، شعبہ شموریات کی مدد سے ان کی ایک فہرست تیار کی جائے تا کہ ایسے کاروباری لوگوں سے شہر کراچی کو پاک کرنے کی پر امن مہم کا آغاز کیا جائے۔