ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین ایک مرتبہ پھر آئی ایس آئی پر برس پڑے

جمعرات 29 جنوری 2015 14:33

ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین ایک مرتبہ پھر آئی ایس آئی پر برس پڑے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ایک مرتبہ پھر پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر برس پڑے اور کہاکہ آئی ایس آئی کے سربراہ پتہ نہیں خود کوکیا سمجھتے ہیں، ان کا حشر بھی جنرل آصف نواز اور جنرل نصیر اللہ بابر جیساہو گا۔ الطاف حسین کاکہناتھاکہ ہمیشہ آئی ایس آئی کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کی لیکن آئی ایس آئی نے کبھی انہیں تسلیم نہیں کیا اور پورے پاکستان میں ان کیخلاف مقدمات بنا دیے جن سے متعلق کل متحدہ کی قیادت سے آخری خطاب کروں گا۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے قائد کاکہناتھاکہ آئی ایس آئی نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا اور پیسے تقسیم کئے ، پرویز مشرف کو پاکستان آنے سے منع کیاتھا اوراُنہیں سمجھایا تھاکہ اس وقت کے سپہ سالار جنرل کیانی اُن کے خلاف ساز ش کررہے ہیں ، مشرف نے ملک کے لیے سب کچھ نیک نیتی سے کیا لیکن آئی ایس آئی نے اُنہیں بھی تسلیم نہیں کیا جبکہ پرویز مشرف کو یقین تھاکہ کوئی اُنہیں ہاتھ نہیں لگائے گا لیکن جو کچھ ہوا ، سب کے سامنے ہے ۔ الطاف حسین کاکہناتھا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کا قتل عام جاری ہے ، ملک میں چار مارشل لاء لگے لیکن عوامی مسائل حل نہیں ہوئے ، گورنر سندھ کی موجودگی میں بھی حق پرست کارکنان کو پکڑپکڑ کر ماراجارہاہے ۔