ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے نرسری روم میں مہلک بیماری سے ایک بچہ جاں بحق

جمعرات 29 جنوری 2015 14:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے نرسری روم میں مہلک بیماری سے ایک بچہ جانبحق ہوگیا‘ سول ہسپتال میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ڈاکٹروں کے مطابق جانبحق ہونیوالا بچہ کلونیا کے مہلک مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج تاحال دریافت نہ ہوا ہے جبکہ بچے کے والدین کا کہنا ہے بچے کی موت عملہ کی غفلت اور لاپرواہی سے ہوئی ہے۔