گورنر پنجاب اصول پسندی کے قائل ہیں،پاکستان آ کر معلوم ہوا یہاں اصول پسندی کوئی چیز نہیں‘ پروین سرور

گورنر شپ اور اس جیسے عہدے آتے جاتے رہتے ہیں اصل مقصد خدمت ہونا چاہیے ،لاہور میں رہیں گے‘ اہلیہ کی گفتگو

جمعرات 29 جنوری 2015 14:13

گورنر پنجاب اصول پسندی کے قائل ہیں،پاکستان آ کر معلوم ہوا یہاں اصول ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور نے کہا ہے کہ انکے شوہر نے ساری زندگی بیرون ملک گزاری اور وہ اصول پسندی کے قائل ہیں ، پاکستان آ کر معلوم ہوا کہ یہاں اصول پسند ی کوئی چیز نہیں ، فیصل آباد کا گھر بیچ دیا ہے اب لاہور میں ہی رہیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گورنر پنجاب کی طرف سے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کی اہلیہ نے کہا کہ گورنر شپ اور اس جیسے عہدے آتے جاتے رہتے ہیں اصل مقصد خدمت ہونا چاہیے اور انکے شوہر گورنر شپ چھوڑنے کے بعد خدمت خلق جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سرورنے ساری زندگی بیرون ملک گزاری اور وہ اصول پسندی کے قائل ہیں لیکن یہاں آ کر معلوم ہوا کہ اصول پسندی کوئی چیز نہیں۔