”امریکی صدر کا پاکستان نا آنا ہماری سفارتی ناکامی ہے ‘ کا بیان گورنر کی تبدیلی کا باعث بنا؟

جمعرات 29 جنوری 2015 14:13

”امریکی صدر کا پاکستان نا آنا ہماری سفارتی ناکامی ہے ‘ کا بیان گورنر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سیاسی حلقوں میں یہ بات موضوع بحث رہی کہ آیا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا دو روز قبل دیا گیا بیان ” امریکی صدر کا پاکستان نہ آنا اور بھارت کا دورہ ہماری سفارتی ناکامی ہے “ ہے انکی تبدیلی کا باعث بنا ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے منگل کے روز ایک تقریب میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ ”یہ ہماری حکومت کی سفارتی ناکامی ہے اور اگر حکومت سفارتی سطح پر ناکام نہ ہوتی تو اوبامہ ضرور پاکستان کا دورہ کرتے “۔

متعلقہ عنوان :