چوہدری سرور کے استعفے میں لکھی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

جمعرات 29 جنوری 2015 14:06

چوہدری سرور کے استعفے میں لکھی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء)چوہدری محمدسرورنے پنجاب کے گورنرکے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے جس کے منظور ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چوہدری سرور نے اعتماد کرنے پر میاںنوازشریف ، شہبازشریف اور چوہدری نثار کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے استعفے میں پنجاب میں انصاف کی عدم فراہمی کو اہم وجہ قراردیا۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور نے موقف اپنایاکہ میاں برادران کی حب الوطنی پر شک نہیں ، وہ اُن کے خلاف بھی نہیں جارہے لیکن اُنہیں سسٹم پر اعتراض ہے جس کی وجہ سے جمہوری دورمیں بھی عوام کو بنیادی حقوق بھی نہیں مل رہے ۔

اُن کاکہناتھاکہ وہ برطانیہ میں بھی عوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہے ہیں اور پاکستانی عوام کی ابتر صورتحال اور ملک کی خدمت کے لیے پاکستان آیاتھا لیکن اپنے مقصدمیں کامیاب نہیں ہوسکا۔