کراچی: ہڑتال کے باعث وزیر اعلی ہاوٴس کے راستے بند

جمعرات 29 جنوری 2015 13:52

کراچی () اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ءکراچی میں ایم کیو ایم کی ہڑتال کی اپیل پر شہر میں کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ وزیراعلی ہاوٴس کو جانے والے راستے رکاوٹیں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہر میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کے قتل پر ہڑتال سے شہر بھر میں کاروبار بند ہیں اور سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے وزیر اعلی ہاوٴس کو جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعین کی گئی ہے جبکہ وزیر اعلی ہاوٴس کو جانے والی سڑکیں سیل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :