سابق گورنر پنجاب نے ڈیفنس میں گھر کرائے پرلے لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:37

سابق گورنر پنجاب نے ڈیفنس میں گھر کرائے پرلے لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) مستعفی ہونے والے گورنر چوہدری محمد سرور نے ڈیفنس میں گھر کرائے پر لے لیا اور گورنر ہاوٴس خالی کرنا شروع کر دیا ہے گورنر ہاوٴس کے ذرائع کے مطابق لاہور میں چوہدری سرور کا کوئی بھی ذاتی گھر نہیں ہے اور انہوں نے مستعفی ہونے کے بعد ڈیفنس میں گھر کرائے پر لے لیا ہے جہاں جلد ہی ان کا زیر استعمال گھریلو سامان منتقل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ بر طانیہ سے پاکستان میں آنے تک گورنر ہااوٴس میں ہی رہائش پذیر تھے جہاں وہ تقریبا 17 ماہ تک رہے لیکن انہوں نے کبھی وسیع و عریض گورنر ہاوٴس میں اطمینان کا ظہار نہیں کیا۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :