پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 افغان دہشت گرد گرفتار،بھاری اسلحہ وبارود برآمد

جمعرات 29 جنوری 2015 13:35

پشاور،لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پشاوراور لنڈی کوتل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ۔مردان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے 2 افغان باشندے گرفتار جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ وبارودکو برآمد کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دوافغان دہشت گردوں محمد زبیر اور شیر خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے 10 کلو بارود ،ڈیٹونیٹر اور دستی بم برآمد کر لئے گئے ہیں ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ مردان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے اور کل مردان میں جا کر دہشت گردی کی کارروائی کرنا تھی ۔ادھرلنڈی کوتل کے علاقے الشخیل میں ایف سی نے ایک مکان پر چھاپہ مار ا ۔مکان سے نیٹو افواج کے ہیلی کاپٹرکے پرزے برآمد کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :