پنجاب بینک سے 50 لاکھ غبن نہیں کیا ،مخالفین نے محض جھوٹا پروپیگنڈا کیا ، اعجاز چوہدری

جمعرات 29 جنوری 2015 13:35

پنجاب بینک سے 50 لاکھ غبن نہیں کیا ،مخالفین نے محض جھوٹا پروپیگنڈا کیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے پنجاب بینک سے 50 لاکھ غبن کر نے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد تحریک کے ردعمل میں مخالفین نے محض جھوٹا پروپیگنڈا بنایا ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیسٹی سائیٹ کمپنی کسان کیرئیر پرائیویٹ لمیٹڈ کے بطور چیف ایگزیکٹو اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور ان کی اہلیہ کمپنی ڈائریکٹر سلمیٰ اعجاز سمیت ڈائریکٹر عثمان عبید اللہ کے خلاف 50 لاکھ روپے غبن کے الزام میں ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا اس حوالے سے جب اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

29 جنوری 2015ء نے اعجاز چوہدری سے رابطہ کیا تو انہوں نے پنجاب بینک کے 50 لاکھ روپے کے غبن کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جو فیصل آباد میں تحریک شروع کی ہوئی ہے یہ اسی کا ردعمل ہے۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ 50 لاکھ روپے کا محض مسلم لیگ ن مخالفین نے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا ہے اور یہ ایک محض ڈرامہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :