جھنگ،درندہ صفت نوجوان نے پہلی کلاس کی طلبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:24

جھنگ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) درندہ صفت نوجوان نے پہلی کلاس کی طلبہ کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔نادیہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا چنیوٹ روڈ بستی اوڈاوالی کے رہائشی غلام رسو ل نے پولیس کو درخواست دی جس میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے قریبی رشتہ دار محمد عمران ولد طالب نے جوکہ اسکے گھر آیا ہوا تھا ۔ گذشتہ رات ایک بجے کے قریب اسکی 8سالہ بیٹی کو سوتے ہوئے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیاادھر ڈاکٹرز نے بچی سے ذیادتی کی تصدیق کی دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اسے جلد گرفتار بھی کر لیا جائے گا۔