بلوچستان،تخریب کاری کی زد میں آنے والے این ٹی ٹی سی کے 5 ٹاورز کی مرمت کا کام جاری

جمعرات 29 جنوری 2015 13:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کی زد میں آنے والے این ٹی ٹی سی کے 5 ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ سرکٹ بحالی ہونے سے سٹم میں 500 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی۔

(جاری ہے)

این ٹی ٹی سی ایکسیئن امیر محمد جوگیزئی کے مطابق گدو سبی ڈائریکٹ سرکٹ 220 کیوی اور اوچ سبی 12 سو کیوی مرمت کر دی گئی ہیں جب کہ اوچ سبی 200 کیوی کے ٹاورز کی مرمت کا کام مکممل کیا جائے گا جس سے سسٹم میں 500 میگا واٹ بجلی شامل ہوگئی۔ گزشتہ دنوں چھتر میں تین اور نوتال میں دو ٹاورز کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اڑایا گیا تھا۔جس کی وجہ سے صوبے کے 25 اضلاع متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :