کراچی ، بس اور آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق 67 میتوں میں سے 25 کی شناخت ہوگئی

جمعرات 29 جنوری 2015 13:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر مسافر بس اور آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق 67 میتوں میں سے 25 کی شناخت ہوگئی ، 13 میتوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کراچی سے شکار پور جانے والی مسافر بس نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ سانحے میں تمام مسافر جھلس گئے جن کی شناخت بھی ممکن نہ رہی۔ میتوں کو ڈی این اے ٹیسٹ اور شناخت کے لئے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز ڈی این اے کے نتائج آنے کے بعد 25 میتوں کی شناخت ہوگئی جن میں سے 13 لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے تاحال 36 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :