پنجاب کا اگلا گورنر مخدوم جاوید ہاشمی؟؟؟

جمعرات 29 جنوری 2015 13:23

پنجاب کا اگلا گورنر مخدوم جاوید ہاشمی؟؟؟

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) چودھری محمد سرور کے استعفیٰ کی خبریں سر گرم ہیں۔چودھری سرور کے مطابق وہ اپنا استعفیٰ رات کو ہی ایوانِ صدر بھجوایا جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

استعفیٰ کے بارے میں سابق گورنر کا کہنا ہے کہ انہیں کل رات عہدہ چھوڑنے کا حکم ملا تھا جس پر انہوں نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ذارائع کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ ان کی جگی مخدوم جاوید ہاشمی کو پنجاب کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔ زرائع نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے.یاد رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ ن کے درمیاں دھرنے کے دوران کی قربتیں دوبارہ بڑھنے کا انکشاف ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :