کراچی ‘ ایم کیو ایم کی ہڑتال کی وجہ سے بن قاسم ٹاون کے علاوہ کہیں انسداد پولیو مہم نہیں ہوسکی

جمعرات 29 جنوری 2015 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) کراچی میں ایم کیو ایم کی ہڑتال کی وجہ سے بن قاسم ٹاون کے علاوہ کہیں انسداد پولیو مہم نہیں ہوسکی ۔

(جاری ہے)

کراچی کے حساس ترین یونین کونسلز میں پولیو مہم تیسرے روز جمعرات کو بھی جاری رہنا تھی تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کہیں بھی انسداد پولیو کے قطرے بچوں کو نہیں پلوائے جاسکے دوسری جانب ایم کیو ایم کی پر امن ہڑتال کی وجہ سے ضلع وسطی میں مہم کو منسوخ کردیا گیا -