Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے وکلاء نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکیل بابراعوان کاوکالت نامہ چیلنج کردیا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے وکلاء نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکیل بابراعوان کاوکالت نامہ چیلنج کردیا ‘ابتدائی سماعت کے دور ان کمرہ عدالت میں وکلاء کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔ جمعرات کو اسلام آباد کے سیشن جج نذیراحمد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کی ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابراعوان ایڈووکیٹ نے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا توسابق چیف جسٹس کے وکیل شیخ احسن الدین نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے بابراعوان کالائسنس معطل کیاتھا۔ بابراعوان نے کہاکہ اس کیس میں بہت سی باتیں کھلیں گی عمران خان کے ساتھ اس قدرناانصافی ہوئی کہ انہیں سڑکوں پرآناپڑا۔ بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی تیاری کے لئے آٹھ سے دس ہفتے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر بابراعوان کے وکالت نامے پر لگائے گئے اعتراضات بھی سنیں گے ‘ سیشن جج نے کیس کی سماعت چودہ فروری تک ملتوی کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :