پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تما م تصفیہ طلب مسائل کاواحد حل مذاکرات ہیں ‘پاکستان

جمعرات 29 جنوری 2015 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تما م تصفیہ طلب مسائل کاواحد حل مذاکرات ہیں ۔بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان بھارت سمیت تما م ہمسایہ ملکوں ا چھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات ہیں ۔

ایک سوال پر عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان ممبئی حملوں کی مذمت کرچکاہے اورچاہتاہے کہ ان حملوں کیذمہ داروں کوقرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعے کی بھی نتیجہ خیز تحقیقات چاہتاہے ۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ بھارت تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کا مثبت جواب دے گا۔

متعلقہ عنوان :