کراچی ‘مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی ‘4 ملزمان گرفتار

جمعرات 29 جنوری 2015 13:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرکے 4 ملزمان گرفتارکرلیا گیا ‘ لیاری گینگ وار کا یک ملزم مقابلے میں مارا گیا۔کلاکوٹ کے علاقے نوا لین میں گینگ وار ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار ملزم امجد بلوچ ہلاک ہوگیا ‘ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل،اقدام قتل،اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔لیاری کے علاقے ہنگور آباد میں گینگ وار ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر رینجرز نے سرچ آپریشن کیا ،گھر گھر تلاشی کے دوران گینگ وار کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک۔1 میں مدعی محمد عاطف کی شکایت پر کاروائی کرکے ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون،نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ناظم آباد میں انو بھائی پارک کے قریب گشت پر معمور پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم زاہد کو گرفتار کرکے اسلحہ،موٹرسائیکل،چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :