اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف وکلاء نے یوم سیاہ منایا ‘سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:12

اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف وکلاء نے یوم سیاہ منایا ..

اسلام آباد/لاہور /کراچی /پشاور /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف وکلاء نے یوم سیاہ منایا ‘ عدالتی امور کے بائی کاٹ کے ساتھ بار کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرا دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بارز کی کال پرملک بھر میں وکلاء نے اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہڑتال کی وکلاء نے احتجاج کے طور پر بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور احتجاجا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے عدالتی بائی کاٹ اور احتجاج کے باعث دور دراز سے آئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہائی کورٹ بار کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار میں بھی سیاہ پرچم لہرائے گئے۔